ٹرمپ غصے میں بے قابو، انٹرویو میں نیتن یاہو کو گالیاں دے دیں

واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر ٹرمپ غصے میں بے قابو ہوگئے، انٹرویو میں سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گالیاں دیں۔
سابق امریکی صدر نے سابق اسرائیلی وزیراعظم کو دھوکے باز بھی کہا، بولے انہوں نے بطور صدر اسرائیل کو بہت زیادہ فنڈز دیئے، مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ بھی بنایا۔
ٹرمپ نے کہا روس سمیت کئی ممالک نے بائیڈن کو بہت عرصے بعد مبارک باد دی، لیکن نیتن یاہو نے فورا مبارک باد دے دی۔