Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ جھوٹے اور ناقابل اعتبار ہیں ، سابق جنرل اتحادی افواج

ٹرمپ جھوٹے اور ناقابل اعتبار ہیں  ، سابق جنرل اتحادی افواج
January 1, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے سابق کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے صدر ٹرمپ کو ناقابل اعتبار اور جھوٹا شخص قراردیدیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق امریکی جنرل میک کرسٹل کاکہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ نےصدر کے باوقارمنصب کو داغ دار کردیا ،وہ ایک جھوٹے انسان ہیں ، انہوں نے کبھی سچ نہیں بولا ۔ جنرل  میک  کرسٹل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ بددیانت اور اخلاقیات سے عاری انسان ہیں ۔جنرل سٹینلے کاکہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کے حامیوں کو غلط نہیں کہتے مگر وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود سے یہ سوال ضرور کریں کہ وہ کس شخص کی حمایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے شام سے امریکی افواج کے انخلا  کے فیصلے کو عالمی امن کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا۔