Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ باضابطہ طور پر امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب

ٹرمپ باضابطہ طور پر امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب
December 20, 2016

واشنگٹن (ویب ڈیسک) الیکٹورل کالج نے بھی امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب ہو گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال بیس جنوری کو چار سال کے لیے وائٹ ہاؤس کے مکین بن جائیں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات الیکشن کے روز کی اصل ووٹنگ پر طے نہیں ہوا کرتے، بلکہ ملک کی تمام پچاس ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والی بیلٹنگ کے نتائج پر منحصر ہوتے ہیں جب پانچ سو اڑتیس الیکٹرز الیکٹورل کالج کے لیے ووٹ دیتے ہیں۔

آج باضابطہ طریقہ کار کے مطابق ہر ریاست اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکٹرز نے اپنا اپنا ووٹ ڈالا۔ ہر ریاست نے الیکٹورل کالج کے لیے بیلٹنگ کی رپورٹ دی اور ٹرمپ کو کامیابی دلائی۔ قومی سطح پر پاپولر ووٹ کی گنتی میں ہلری کلنٹن کو سبقت حاصل رہی لیکن ٹرمپ کو وہاں جیت ملی جہاں درکار تھی۔