Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر مزید معاشی پابندیاں لگا دیں

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر مزید معاشی پابندیاں لگا دیں
June 8, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور ایران میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر مزید معاشی پابندیاں لگا دیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے پیٹروکیمیکل سیکٹر کو ٹارگٹ کیا اور ایران کی سب سے بڑی اور منافع بخش کمپنی پرشین گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکا پرشین گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز کمپنی کی 39 ماتحت کمپنیوں اور فیر ملکی سیلز ایجنٹس پر بھی پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکا نے پرشین گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز کمپنی پر پابندیاں ایرانی پاسداران کی مدد کرنے پر لگائیں۔