Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمز آف ریفرنس ریفرنس کے لیے قانون بننا چاہیے: اعتزاز احسن

ٹرمز آف ریفرنس ریفرنس کے لیے قانون بننا چاہیے: اعتزاز احسن
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹرمزآف ریفرنس کے لئے قانون بننا چاہیے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے اجلاس میں آ کر پاناما لیکس کے حوالے سے سب باتیں بتا دیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نےکہا کہ لاکھوں کروڑوں ڈالر بوریوں اور ڈبوں میں بند ہوکر بیرون ملک نہیں گئے۔ بہتر ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں اور پانامہ لیکس کے معاملے سے متعلق ساری باتیں بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹرمز آف ریفرنس بننا چاہیے ورنہ اس سے قبل ہزاروں انکوائریاں ہوئیں جو کھوہ کھاتے چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے 1994 اور 1996 میں صفر روپے ٹیکس ادا کیا۔ ٹرمز آف ریفرنس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ اصل حقیقت تک پہنچا جا سکے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔