Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرانسپورٹر فلم کے شائقین کا انتظار ختم، ایکشن کرائم فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ آج سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ٹرانسپورٹر فلم کے شائقین کا انتظار ختم، ایکشن کرائم فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ آج سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
September 4, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹرانسپورٹر فلم کے شائقین کے لئے ایک اچھی خبر، مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس فلم کا دوسرا حصہ آج سے سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔ ہالی وڈ کی ایکشن، تھرل اور سسپینس سے بھرپور فلم ٹرانسپورٹر فرنچائز کی دوسری فلم دی ٹرانسپورٹر ی فیولڈ آج سے دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی اس فلم کی کہانی فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گرد گھومتی ہے جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر مشن پورا کرتا ہے۔ فلم میں فرینک کا مرکزی کرداراس بار اداکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکرن ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں لائن چیبونل، لین کدری جا، ٹاٹائنارا جوک اور ریڈری جوا شامل ہیں۔ شائقین اپنی پسندیدہ مار دھاڑ اور سنسنی پر مبنی فلم آج سے سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔