Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی عیاں کردی، حمزہ شہباز

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی عیاں کردی، حمزہ شہباز
January 29, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی عیاں کردی۔

جمعہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، یہ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی گزشتہ حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے۔ براڈ شیٹ پر بھی کمیشن کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ فارن فنڈنگ کا کیس 6 سال سے التوا کا شکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا، کرتے ہوئے کہا، 11 ہزار ارب قرضہ لیکر ہم نے 12 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ دہشت گردی ختم کی۔ انہوں نے 2سال میں 11ہزار ارب قرضہ لیکر معیشت کو منفی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا، غریب آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، یہ جب بھی جائیں گے ناکامی کی خوفناک داستان ہوگی۔ مہنگائی عروج پر ہے، گردشی قرضہ 2400 ارب ہوگیا ہے۔

حمزہ شہباز نے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدف تنقید بنایا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔