Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی
February 13, 2018

ویلنگٹن ( 92 نیو ز) ویلنگٹن  میں جاری ٹرائی سیریز میں  نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر ایونٹ  میں پہلی فتح حاصل کر لی ۔  کیویز کی جانب سے کپتان ولیمسن نے 72رنز بنائے ۔

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز نے مقررہ بیس اوورز میں 196رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان ولیمسن نے 72رنز بنائے ۔

ہدف  کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 184رنز بنا سکی  ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ میلان 59رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

بلیک کیپز نے 12رنزسے میچ جیت کا سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی ۔