Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرائی اینگلر انٹرنیشنل کبڈی سیریز،پاکستان نے دونوں میچ جیت لئے

ٹرائی اینگلر انٹرنیشنل کبڈی سیریز،پاکستان نے دونوں میچ جیت لئے
January 8, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ٹرائی اینگلر انٹرنیشنل کبڈی سیریزکے دونوں میچز میں پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے ، پہلے میچ میں پاکستان وائٹ نے ایران اور دوسرے میں پاکستان گرین نے انڈیا کو شکست دی۔ پہلے میچ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ جوڑ پڑا، شاہینوں نے خوب داؤ پیچ لڑائے اور مہمان ٹیم کو دباؤ میں رکھا ۔  میزبان ٹیم کے جانبازوں نے  بھارتی سورماؤں کو 29 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے مات دے دی۔ بھارتی کھلاڑی جہاں ایونٹ سے محظوظ ہوئے وہیں میزبان ملک کو کھیلوں کیلئے محفوظ بھی قرار دیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان وائٹ نے ایران کو 24 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی، کمشنر، آر پی او اور وزیر اعلیٰ کے مشیر نے انعامات تقسیم کئے۔ بھارت اور ایران کی ٹیموں کو دو، دو لاکھ روپے سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر گلوکار عارف لوہار نے بھی اپنا رنگ جمایا۔پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے جگنی پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ سیریز کے اگلے میچز بہاولپور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 13 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔