Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر کو میڈرڈ اوپن میں اپ سیٹ شکست کا سامنا، رافیل نڈال نے امریکا کے سٹیو جانسن کو شکست دے دی

ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر کو میڈرڈ اوپن میں اپ سیٹ شکست کا سامنا، رافیل نڈال نے امریکا کے سٹیو جانسن کو شکست دے دی
May 7, 2015
میڈرڈ (ویب ڈیسک) راجر فیڈرر کے چوتھی بار میڈرڈ اوپن ٹرافی جیتنے کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ نک کیرویاس نے سوئس کھلاڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کیرویاس سے ہوا۔ سوئس کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں اپنے حریف کو بمشکل سات چھ سے زیر کیا جبکہ اگلے دونوں سیٹس میں آسٹریلوی کھلاڑی نے سات چھے اور سات چھے سے کامیابی حاصل کی اور تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ ایک دوسرے میچ میں تھرڈ سیڈ سپین کے رافیل نڈال امریکا کے سٹیو جانسن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، ان کی جیت کا سکور چھے چار اور چھے تین رہا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔