Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹانگوں سے مفلوج قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد

ٹانگوں سے مفلوج قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد
September 1, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے دو ٹانگوں سے مفلوج قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات  کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مفلوج قیدی عبدالباسط کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار خاتون نے اپنے بیٹے کے ڈیتھ وارنٹ کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار خاتون نصرت پروین کی جانب سے بیرسٹرسارہ بلال نے بتایا کہ عبدالباسط کی جیل میں بیماری سے دو ٹانگیں مفلوج ہوگئیں ہیں اور ایسے قیدی کو پھانسی دینا جیل قوانین انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے۔ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ایسے قیدی کو ویل چیئر پر پھانسی دی جاسکتی ہے۔ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا بعد میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست مسترد کردی۔