ٹانک کا تحصیل ناظم افغانستان میں گرفتار

ٹانک(92نیوز)ٹانک کے تحصیل ناظم کو افغانستان میں گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ ہیبت خان بیٹنی کو تین ساتھیوں سمیت سپن بولدک کی چیک پوسٹ پر حراست میں لیا گیا ہے ۔
نائنٹی ٹو نیوز کو گرفتاری سے تھوڑی دیر پہلے کی تصویر مل گئی جبکہ تحصیل ناظم کی رہائی کیلئے مولانا فضل الرحمان نے افغان سفیر سے رابطہ کیا ہے ۔