Saturday, September 21, 2024

ٹانک میں پولیس اورمنشیات فروشوں میں مقابلہ‘ تین اہلکار جاں بحق‘ ایس ایچ او سمیت 7زخمی

ٹانک میں پولیس اورمنشیات فروشوں میں مقابلہ‘ تین اہلکار جاں بحق‘ ایس ایچ او سمیت 7زخمی
September 29, 2015
ٹانک (92نیوز) ٹانک میں منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق‘ سات زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے قریب عمراڈا میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے گولیاں لگنے سے تین اہلکار جہانزیب، قیوم اور گل بہرام جاں بحق ہو گئے جبکہ ایس ایچ او عالمگیر سمیت سات اہلکار زخمی ہو گئے۔ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔