Thursday, October 6, 2022

ٹانک میں زنانہ شاپنگ سنٹر میں زوردار بم دھماکہ، پورا شہر لرز اٹھا، متعدد دکانیں تباہ

ٹانک میں زنانہ شاپنگ سنٹر میں زوردار بم دھماکہ، پورا شہر لرز اٹھا، متعدد دکانیں تباہ
ٹانک (92نیوز) ٹانک مین بازار میں واقع مصروف زنانہ شاپنگ سنٹر کو نامعلوم افراد نے زوردار دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق 5 کلوگرام بارودی مواد پلاسٹک بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ دھماکہ کی آواز دوردور تک سنائی دی تاہم دھماکہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔