Saturday, July 27, 2024

ٹانک میں جیتنے والے آزاد امیدوار علی خان کے حامیوں پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، 10افراد جاں بحق، 15زخمی ہو گئے

ٹانک میں جیتنے والے آزاد امیدوار علی خان کے حامیوں پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، 10افراد جاں بحق، 15زخمی ہو گئے
June 1, 2015
ٹانک (92نیوز) ٹانک کے علاقے کیری حیدرمیں آزاد امیدوار علی خان کی جیت کے جشن میں دھماکہ، دس افراد جاں بحق، پندرہ زخمی، میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے کیری حیدر میں نومنتخب آزاد امیدوار ولی خان کے حجرے میں جیت کا جشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل کوہاٹ کے علاقے براتی بانڈہ میں بھی جیت کی جشن میں مصروف امیدوار کے حجرے پر مخالفین نے فائرنگ کی جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے تھے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ نوشہرہ میں بھی پیش آیا جہاں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ خیبرپختونخوا میں آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے روز بھی لڑائیوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں 9 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔