Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹانک، انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ٹانک، انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
December 12, 2021 ویب ڈیسک

ٹانک (92 نیوز) ٹانک میں انسداد پولیوٹیم کی سکیورٹی پردو دن میں دوسرا حملہ ہوگیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ٹانک کے گاؤں شادہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل نذیر موقع پر شہید ہو گیا۔

ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پولیس حوالدار جاں بحق جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہوا تھا۔