Wednesday, February 21, 2024

ٹام کروز کی فلم ’’ مشن ایمپوسیبل سیون ‘‘ کی شوٹنگ کوویڈ کی وجہ سے دوبارہ بند

ٹام کروز کی فلم ’’ مشن ایمپوسیبل سیون ‘‘ کی شوٹنگ کوویڈ کی وجہ سے دوبارہ بند
June 4, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں " مشن ایمپوسیبل سیون " فلم کی عکسبندی پر دو ہفتوں کے لئے کام بند کردیا گیا۔ جب فلم میں کام کرنے والے کچھ لوگوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مووی اسٹوڈیو نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، لیکن ایک برطانوی جریدے کے مطابق اسٹار ٹام کروز ان میں شامل نہیں۔

پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، "ہم نے مشن ایمپوسیبل سیون پر عارضی طور پرفلمبندی روک دی ہے۔ معمول کی جانچ کے دوران کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی وجہ سے 14 جون تک ہم فلم کریو کے ہمراہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔

ٹام کروز کی فلم ’’ مشن ایمپوسیبل سیون ‘‘ کو مئی 2022 میں ریلیز کیا جانا ہے۔