Tuesday, August 9, 2022

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی سبین محمودکا مقدمہ درج ، ڈرائیورکا قاتلوں کو پہچاننے سے انکار

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی سبین محمودکا مقدمہ درج ، ڈرائیورکا قاتلوں کو پہچاننے سے انکار
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننےوالی سماجی کارکن سبین محمود کےقتل کامقدمہ درج کرلیاگیا،جبکہ ان کےڈرائیورنےقاتلوں کوپہچانے سےانکارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونےوالی سماجی کارکن سبین محمود کےقتل کامقدمہ ان کی زخمی والدہ مہنازمحمودکی مدعیت میں ڈیفنس تھانےمیں درج کیاگیا۔ مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعہ سیون اےٹی اے،قتل اوراقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کےمطابق جائےوقوعہ سے ملنے والےگولیوں کےخول فارنزک لیب بھجوادیے گئے ہیں،دوسری جانب سبین محمود کےڈرائیورغلام عباس کابیان قلمبندکرلیاگیا ہے۔ ڈرائیورکاکہناہےکہ سبین محمودگاڑی ڈرائیورکررہی تھیں جبکہ ان کی والدہ مہنازبیگم برابروالی نشست پربراجمان تھیں،موٹرسائیکل سوارقاتلوں نےگولیاں برسائیں تو وہ خوف کےمارےپچھلی سیٹ پرلیٹ گیا۔ ڈرائیور نےبیان میں بتایاکہ وہ قاتلوں کو شناخت نہیں کرسکتا۔