Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عبیدکے ٹوسمیت تین ملزم جسمانی ر یمانڈ پر پولیس کے حوالے

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عبیدکے ٹوسمیت تین ملزم جسمانی ر یمانڈ پر پولیس کے حوالے
April 6, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)انسداددہشت گردی کی عدالت نےپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عبید کےٹوسمیت تین ملزموں کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیاجبکہ منحرف کارکن کےقتل کےالزام میں ملوث ملزم عامرسرپھٹا کودوگواہوں نے شناخت کرلیا۔ نائن زیرو سےگرفتارملزموں کوریمانڈ مکمل ہونےپرانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔ تفتیشی افسرکی استدعا پرعدالت نےملزم عبید کےٹواورنادرشاہ کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا۔ تفتشی افسر کےمطابق ملزموں نے چودہ سال قبل سولجر بازار کےاہلکارنثاراورریحان کوایم اے جناح روڈ پرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نےتھانہ کلری کےاہلکار کوقتل کرنے کے الزام میں ملزم قادرہنگوروکونواپریل تک پولیس کی تحویل جبکہ عدالت نے اپنے ساتھی سلمان سمیت دو افراد کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران عرف منا کو جیل بھیجوادیا۔ ادھرایم کیوایم کے منحرف کارکن سلمان کاٹھیا واڑی کےقتل کے الزام میں گرفتار ملزم عامر عرف سرپھٹا کو دو گواہوں نے شناخت کرلیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔