Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹارگٹ کلر رئیس ماما کےقریبی ساتھی سمیت7 ملزمان گرفتار

ٹارگٹ کلر رئیس ماما کےقریبی ساتھی سمیت7 ملزمان گرفتار
January 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر رئیس ماما کے قریبی ساتھی سمیت سات ملزمان کو شکنجے میں لے لیا۔ ملزم نے 2001 میں سیاسی جماعت کے یونٹ 74 کا کارکن رہ چکا ہے ۔ ملزم نے 2001 میں سیکٹر انچارج کے کہنے پر ایک شہری کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم نے بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کا اعتراف بھی کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کئے گئے ۔ عزیزآباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ دوسری برف شرافی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس سے مقابلے کے بعد چار ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برامد ہوا ۔ رینجرز نے لیاری سے گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کارندہ دھرلیا ۔ ملزم 25 مقدمات میں مفرور تھا، اور سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی ۔ ملزم پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ۔ انٹرپول کی مدد سے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما پکڑا گیا تھا۔ پولیس نے ایئر پورٹ سے ملزم کو باقاعدہ گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔ رئیس مما کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، جلاو گھیراؤ سمیت متعدد مقدمات درج ہیںِ ۔ ملزم کے خلاف کورنگی چکرا گوٹھ واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے ۔ چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔