Thursday, September 29, 2022

ٹائی سن فیوری نے 11 سال سے ناقابل شکست یوکرائنی باکسر کو پچھاڑ دیا

ٹائی سن فیوری نے 11 سال سے ناقابل شکست یوکرائنی باکسر کو پچھاڑ دیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی باکسر ٹائی سن فیوری نے یوکرائن کے ولادی میر کلیچکو کو پوائنٹس پر شکست دے کر باکسنگ کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹائی سن فیوری کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے نتیجے میں ولادی میر کلیچکو سے چار عالمی اعزازات چھن گئے۔ ٹائی سن فیوری دوہزار نو کے بعد پہلے برطانوی عالمی ہیوی ویٹ باکسر بن گئے ہیں۔ ٹائی سن فیوری پچھلے پچیس مقابلوں سے ناقابل شکست ہیں جبکہ یوکرائن کے ولادی میر کی پچھلے گیارہ سال کے دوران پہلی شکست ہے۔