Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹائزن آپریٹنگ سسٹم سے آراستہ سام سنگ کے سمارٹ فون کی نمائش کر دی گئی

ٹائزن آپریٹنگ سسٹم سے آراستہ سام سنگ کے سمارٹ فون کی نمائش کر دی گئی
October 14, 2015
سیول (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی مارکیٹ میں جن کی حیثیت رکھنے والی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے اپنے ٹائزن آپریٹنگ سسٹم سے آراستہ سمارٹ فون کی نمائش کر دی ہے۔ اس کے اپنے ایکوسسٹم سے آراستگی نے اس فون کی مقبولیت بڑھا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کا یہ سمارٹ فون زی تھری فروخت کیلئے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سام سنگ کے موبائل زی ون کے مقابلے میں اس کی قیمت کچھ زیادہ رکھی گئی ہے اور اس کی وجہ موبائل کا تیزرفتار پروسیسر‘ ہائی کوالٹی سکرین اور بہتر کیمرہ بتائی جا رہی ہے۔ سام سنگ یہ کوشش کر رہی ہے کہ وہ گوگل پر اپنا انحصار کم کر دے کیونکہ سام سنگ کے فلیگ شپ گلیکسی سمارٹ فونز میں اسی کا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ زی سیریز کا پہلا موبائل فون زی ون مارکیٹ میں کامیاب رہا تھا اور اس نے اچھے خاصے پیسے کما کر سام سنگ کے کھاتے میں ڈالے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔