Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹائر بنانیوالی فیکٹری میں لگنی والی آگ پر قابو پالیا گیا

ٹائر بنانیوالی فیکٹری میں لگنی والی آگ پر قابو پالیا گیا
September 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹائر  بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ فائر بریگیڈ عملے کو 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی مل سکی ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں  لانڈھی میں ٹائر بنانے والی فیکٹری میں شعلے بھڑک اٹھے  ،  آگ کی اطلاع ملتے ہی 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کیلئے کوششیں شروع کیں  ، لیکن آگ کی شدت بڑھتے ہی مزید 2 گاڑیاں طلب کی گئیں ۔ آگ لگتے ہی ملازمین نے فیکٹری کے گودام سے ٹائر نکالنا شروع کردیے تاکہ شعلوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے  ، آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے ٹائر جل گئے  جبکہ 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ۔ آگ لگنے کی وجہ تا دم تحریرمعلوم نہیں ہوسکی ۔