Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٓآرمی چیف کا خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ ،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا

ٓآرمی چیف کا خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ ،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا
August 19, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے خیبر ایجنسی  میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، اورپاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ختم کردیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت ہماری ہوگی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کادورہ کیا، انہوں نے پاک افغان سرحد پر وادی تیراہ کے علاقے میں جاری فوجی آپریشن کا جائزہ لیا اور راجگال کے پہاڑی درے میں اگلے مورچوں پر مصروف عمل فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کو آپریشنل کمانڈر کی جانب سے فوجی آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ فوجی آپریشن چند روز قبل آرمی چیف کی ہدایات پر شروع کیا گیا تھا،  آرمی چیف کی جانب سے کم وقت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے پر فوجی جوانوں کی تعریف کی گئی، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ فوجی جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ راجگال کے پہاڑی درے میں دہشت گردوں کے خاتمے سے اہم کامیابیاں حاصل ہونگی،  دہشت گردوں کے تمام سلیپرز سیل ختم کئے جائیں گے،  پاک فوج اور پوری  قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بڑی قیمت ادا کی، دوردرازعلاقوں میں دہشت گردوں کے بچے کچے ٹھکانے تباہ کردیں گے۔ آرمی چیف نےراجگال ویلی کےدشوارگزارپہاڑی دروں کی کلیئرنس کوسراہا، ان کا کہنا تھا کہ  دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں آپریشن کرنے والوں کا حوصلہ قابل ستائش ہے، پاک فوج  سرحد کے آر پار نقل و حرکت روکنے کے لئے پرعزم ہے،قبل ازیں خیبر ایجنسی پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔