ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (92 نیوز) ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا صورتحال اور ویکسینیشن پر بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی نے لازمی ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
اجلاس میں زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت ویکسینیشن نا کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دوسری ویکسین نا لگوانے والوں سے رابطے کیلئے ملک بھر میں 40 کال سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
این سی او سی نے تمام صوبوں کو دور افتادہ علاقوں کیلئے ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کرنے اور نئے ویرینٹ کے حوالے سے زیادہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔