Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویڈیو کی فرانزک آڈٹ کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا ، فردوس عاشق اعوان

ویڈیو کی فرانزک آڈٹ کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا ، فردوس عاشق اعوان
July 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمریم نواز کی جانب سے مبہم اور غیر واضح آواز والی ویڈیو   ریکارڈنگ پیش کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ   ویڈیو کی فرانزک آڈٹ کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ناصر بٹ مشہور زمانہ قاتل اور مفرور غنڈہ ہے جو کہ  20 سال سے انگلینڈ میں مفرور رہا ، اسے پاکستان لا کر مسلم لیگ ن نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا، ن لیگ اس ویڈیو کو عدالتوں میں لے جا کر اپنی بے نگاہی ثابت کیوں نہیں کرتیں ۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  حکومت کا بااختیار عدالتوں کے فیصلوں پر کوئی اختیار نہیں، مریم اس ویڈیو کو میڈیا میں بیچنا چاہتی تھیں، مریم صفدر نے ہمدردیاں سمیٹنے کی بھونڈی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی پہ الزام لگانے سے قبل اپنا چہرہ بھی دیکھنا ضروری ہے، قوم نے جسٹس قیوم کی آڈیو بھی سنی تھی، مریم صفدر ملک کے باشعور لوگوں کو گمراہ کرنا چاہ رہی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔