Saturday, July 27, 2024

ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کا معاملہ ، مریم نواز نے احتساب عدالت کا حکم چیلنج کردیا

ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کا معاملہ ، مریم نواز نے احتساب عدالت کا حکم چیلنج کردیا
February 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرنے کے معاملے پر مریم نواز نے احتساب عدالت کے 2 فروری کے حکمنامے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

مریم نواز کی جانب سے وکیل امجد پرویز نے درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کو حکم دے کہ وہ اپنے فیصلے میں ترمیم کرے ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ سے انصاف کی توقع ہے۔

درخواست میں احتساب عدالت۔۔ چیئرمین نیب اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ۔ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرلی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،  ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن( ریٹائرڈ) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ضمنی ریفرنس میں غیرملکی گواہوں کا بیان بذریعہ ویڈیو لنک ریکارڈ کرنے کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے ویڈیو لنک کی ماڈرن ڈیوائس لگائی جائے۔