Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویڈیو اور آڈیو کو دیکھیں تو معلوم ہو گا یہ ایک کاریگر کے فن پارے ہیں، حسان خاور

ویڈیو اور آڈیو کو دیکھیں تو معلوم ہو گا یہ ایک کاریگر کے فن پارے ہیں، حسان خاور
November 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے ویڈیو اور آڈیو کو دیکھیں تو معلوم ہو گا یہ ایک کاریگر کے فن پارے ہیں۔

حسان خاور نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ اتنی گرد اٹھانا چاہتے ہیں کہ اس کے پیچھے ان کی کرپشن چھپ جائے۔ ستم ظریفی یہ ہے جو ڈان لیکس بنا رہے تھے اب محب وطن خود کو کہتے ہیں۔ پہلے ایک دوسرے کو چور کہنا اور پھر اقتدار کے لیے ایک ساتھ ہو جانا۔ آڈیو اور ویڈیو کو کمرہ عدالت میں لے کر جانے سے گھبراتے ہیں۔

حسان خاور بولے آج کل بہت آسان ہے چار فقرے بنا کر بلیک میل کیا جائے۔ این اے ایک سو تینتیس کے حوالے سے جو وڈیو سامنے آئی اس طرح کی پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جیسے پنجاب کو پولیو فری کیا ایسے ان سے فری کرے گی۔