Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویٹ لفٹر نیلم ریاض 128 کلو وزن اٹھانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

ویٹ لفٹر نیلم ریاض 128 کلو وزن اٹھانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
December 19, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) ایفرو ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کی نیلم ریاض 128 کلوگرام وزن اٹھانے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں ہونیوالی ایفرو ایشین ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویٹ لفٹر نیلم ریاض نے 128 کلوگرام وزن اٹھاکرقومی ریکارڈقائم کیا ہے۔ نیلم ریاض نے 63 کلوکی کییٹگری میں 128 کے جی وزن اٹھایا تاہم ایک کلوگرام کم وزن اٹھانے کے باعث وہ میڈل نہ جیت سکیں۔ اس سے پہلے کسی پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر نے اتنا ریکارڈ نہیں بنایا۔