Sunday, September 15, 2024

وینس ولیمز ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹائٹل کی فاتح

وینس ولیمز ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹائٹل کی فاتح
October 3, 2015
ووہان(سپورٹس ڈیسک)وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا وینس پانچ سال میں پہلی بار کوئی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چین کے شہر ووہان میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں امریکا کی وینس ولیمز کا مقابلہ اسپین کی گاربائن موگوروزا سے ہوا۔  وینس پہلا سیٹ چھے تین سے جیتنے کے بعد دوسرے میں بھی  تین صفر کی برتری حاصل کیے ہوئے تھیں کہ ان کی حریف کھلاڑی نے زخمی ہونے کے باعث کھیل سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کر لیا جس کے نتیجے میں وینس فاتح قرار پائیں۔ یہ ان کے ڈبلیو ٹی اے کیرئیر کا سینتالیسواں ٹائٹل ہے جو انہیں پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد حاصل ہوا ہے۔