Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وینس فلم فیسٹیول کے افتتاح کیلئے ہالی وڈ فلم ”ایورسٹ“ کا انتخاب کر لیا گیا

وینس فلم فیسٹیول کے افتتاح کیلئے ہالی وڈ فلم ”ایورسٹ“ کا انتخاب کر لیا گیا
September 2, 2015
وینس (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلمی میلے میں اکیس فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ شوبزکی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے وینس کا رخ کر رہے ہیں۔ مداح ستاروں کی چمک دمک دیکھنے کیلئے وینس امڈ آئے۔ بہترین فلم کو فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز’ ’گولڈن لی آن‘ ‘ دیا جائے گا۔ وینس فلم فیسٹیول کا افتتاح ہالی وڈ فلم ”ایورسٹ“ سے ہو گا۔ معروف اداکار جونی ڈیپ کی فلم ”بلیک ماس“ بھی میلے کے دوران دکھائی جائے گی۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار الفانسو کوارون جیوری کے سربراہ ہیں جبکہ جیوری میں ہالی وڈ کی اداکارائیں الزبتھ بینکس اور ڈیانے کروگر بھی شامل ہیں۔ وینس فلم میلے کو دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول قرار دیا جاتا ہے۔ منتظمین نے فلمی میلے کو چار چاند لگانے اور اسے دوسرے بین الا قوامی میلوں سے منفرد بنانے کی غرض سے لی ڈو کے جزیرے پر موجود سنیما کمپلیکس کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ فلمی میلہ بارہ ستمبر تک جاری رہے گاجس میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح وینس کا رخ کررہے ہیں۔