Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وینس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب، فلمی ستاروں نے چار چاند لگا دئیے

وینس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب، فلمی ستاروں نے چار چاند لگا دئیے
September 3, 2015
وینس (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ پہلے روز تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ایورسٹ “ کا ورلڈ پریمیر پیش کیا گیا۔ اٹلی کے صدر سرجو متریلا ، جیوری کے ارکان اور فلم ایورسٹ کے اداکاروں نے وینس کے فیسٹیول پیلس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ شوبزکی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستاروں کے جھرمٹ نے وینس کو رنگین بنا رکھا ہے۔ مداح ستاروں کی چمک دمک دیکھنے کیلئے وینس امڈ آئے ہیں۔ فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے اکیس فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بہترین فلم کو فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز ”گولڈن لی آن“ دیا جائے گا۔ معروف اداکار جونی ڈیپ کی فلم ”بلیک ماس“ بھی دکھائی جائے گی۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار الفانسو کوارون جیوری کے سربراہ ہیں جبکہ جیوری میں ہالی وڈ اداکارائیں الزبتھ بینکس اور ڈیانے کروگر بھی شامل ہیں۔ فلمی میلہ بارہ ستمبر تک جاری رہے گا۔