Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وینزویلا کے صدر پر حملے میں سابق پولیس چیف شامل نکلا

وینزویلا کے صدر پر حملے میں سابق پولیس چیف  شامل نکلا
August 8, 2018
وینزویلا( 92 نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس پر جان لیوا حملے میں سابق پولیس چیف سلواٹور لپچیز کا اہم کردار نکل آیا،سلواٹور نے ملٹری ریلی پر ڈرون گرانے میں  مدد کی۔ سابق پولیس چیف نے حملے میں اہم کردار ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں سابق پولیس چیف کاکہنا تھا کہ صدر نکولس پر ہونیوالا حملہ انہوں نے ریزسٹنس نامی تنظیم کے ساتھ مل کر ترتیب دیا،یہ تنظیم وینزویلا کے صدر نکولس کے مخالف افراد پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل سابق پولیس چیف سلواٹور لپچیز ماضی میں حکومت مخالف احتجاج کے سرگرم رکن بھی رہ چکے ہیں،جس کےباعث انہیں ماضی میں قید بھی کیاجا چکاہے۔ صدر نکولس نے حملے کے پیچھے اپوزیشن رہنما کا ہاتھ قرار دے دیا، دوسری جانب وینزویلا کی اپوزیشن سربراہ نےالزامات کی تردید کرتے ہوئے صدر نکولس  پر ہونیوالے جان لیوا حملے کو ڈھونگ قرار دیاہے۔