Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
August 5, 2018
کراکس (92 نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ تقریب کے دوران بارودی مواد سے لدے چھوٹے  ڈرون گرائے گئے ۔ حملے میں نیشنل گارڈ کے سات اہلکار زخمی ہو گئے۔ وینزویلا  کے صدر نکولس مادورو دارالحکومت کراکس میں منعقدہ  نیشنل گارڈ کی سالانہ  تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ فضا میں زور دار دھماکا ہوا جس سے وہاں  بھگدڑ مچ گئی۔ محافظوں نے اسٹیج پر موجود صدر نکولس مادورو ،اُن کی اہلیہ اور دیگر اعلیٰ حکام کو حصار میں لیتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ وزیر اطلاعات جورج روڈریگیز نے بتایا کہ  حملے میں  دھماکا خیز مواد" سی فور "سے بھرے  ڈرونز استعمال کئے گئے تھے جنہیں سکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔ اس سے قبل صدر نکولس مادورو نے قوم سے خطاب  میں  حملے کا الزام  دائیں بازوں کی جماعتوں اور  کولمبیا کے صدر ہوان مینوئل سینٹوس پر عائد کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے سازش میں ملوث چند ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نکولس مادورو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف پر تشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہونگی۔