Friday, February 3, 2023

وینزویلا کا سیاسی بحران طول پکڑنے لگا

وینزویلا کا سیاسی بحران طول پکڑنے لگا
وینزویلا  ( 92 نیوز) وینزویلا کا سیاسی بحران طول پکڑنے لگا،  کراکس کی سڑکوں پرہزاروں افراد صدر مادورو کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے جبکہ صدر مادوروکہتے ہیں کہ فوجی بغاوت کچل دی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسزکی جانب سےمظاہروں کو کچلنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین کےجوابی پتھراؤسےسڑکیں میدان جنگ کامنظرپیش کرتی رہیں۔ صورتحال کےپیش نظر پینٹاگون کےقائم مقام سربراہ نے دورہ یورپ منسوخ کردیا۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ نےکہاہےکہ وینز ویلا میں فوجی کارروائی  کرسکتےہیں جبکہ روسی وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہےکہ امریکا جارحانہ اقدامات سےبازرہےورنہ انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔