Thursday, September 19, 2024

وینزویلا میں چھے سو ستتر کلوگرام وزنی چاکلیٹ تیار کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم

وینزویلا میں چھے سو ستتر کلوگرام وزنی چاکلیٹ تیار کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم
October 2, 2015
وینزویلا (ویب ڈیسک) وینزویلا میں چھے سو ستتر کلوگرام وزنی چاکلیٹ تیار کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سب سے بڑا چاکلیٹ بنانے کا ریکارڈ اٹلی کے پاس تھا جہاں چھے سو چالیس کلوگرام کا چاکلیٹ بنایا گیا تھا۔ چاکلیٹ کی تیاری کے وقت گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے عہدیدار کارلو مارٹینیز بھی کراکس میں موجود تھے۔ چاکلیٹ کی تیاری کا اہتمام وینزویلا کی این جی اونسترا ٹیرہ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ چاکلیٹ کو سکے کی شکل دی گئی تھی جس کا قطر دو سو چالیس میٹر تھا۔ چاکلیٹ کی تیاری میں اسی افراد نے حصہ لیا اور اس کی تیاری میں دس گھنٹے لگے لیکن ان کا دل اب بھی نہیں بھرا اور ان کا ارادہ ایک ٹن وزنی چاکلیٹ کوائن بنانے کا ہے۔