Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وینزویلا میں انسانی امداد سیای بحرانک ی نذر نہ کی جائے ، اقوام متحدہ

وینزویلا میں انسانی امداد سیای بحرانک ی نذر نہ کی جائے ، اقوام متحدہ
February 7, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز  ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وینز ویلا میں انسانی امداد کو سیاسی بحران کی نذر نہ کیا جائے ۔ خبر ایجنسی کےمطابق اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ انسانی حقوق کو  سیاست اور باقی ترجیحات سے آزاد ہونا چاہئے ۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ  امریکی حکام کی جانب سے وینزویلا میں خوراک اور ادویات کے فقدان کے بعدامداد بھیج دی گئی ہے ، جن کو کولمبیا سرحد پر وینزویلا کی ملٹری نے روک رکھا ہے ۔ ترجمان کے مطابق وینزویلا حکام کی جانب سے امداد کی آمد کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ، امدادی ٹرک وینزویلا کے عبوری صدر جوآن گائیڈو کی درخواست پر روانہ کئے گئے تھے ۔