Wednesday, September 28, 2022

وینزویلا میں امریکی مداخلت کیخلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج

وینزویلا میں امریکی مداخلت کیخلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وینزویلا کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وینزویلا میں اپنی مداخلت بند کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا وینزویلا کے لوگوں کو تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کی مدد کی جائے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن حکومت وینزویلا میں لڑائی کروانا چاہتی ہے۔ مظاہرین نے وینزویلا کے جھنڈے اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔