وینزویلا: اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشادو کے کاغذات نامزدگی مسترد، حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ

وینزویلا (ویب ڈیسک) وینزویلا کے الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشادو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔ مشادو کے حامیوں نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
مشادو اپوزیشن اتحاد ایم یو ڈی کی امیدوار کے طور پر مرنڈا کی ریاست سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب میں حصہ لینا چاہتی تھیں۔ ماریا مشادو نے کاغذات مسترد کئے جانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت انہیں قومی اسمبلی میں پہنچنے سے روکنا چاہتی ہے۔
اس موقع پر ان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے صدر مدورو کیخلاف اور مشادو کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صدر مدورو کے حامیوں نے بھی ماریہ مشادو کیخلاف مظاہرہ کیا تاہم پولیس نے فریقین کو ایک دوسرے سے دور رکھا۔