Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وینزویلا:پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وینزویلا:پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
March 30, 2016
کراکس(ویب ڈٰیسک)وینزویلا میں کرایوں میں اضافےکے خلاف مظاہرےکےدوران  دو افراد نے بس پولیس پر چڑھا دی جس سے  دو اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ ملک کے مغربی شہر سان کرسٹو بل میں پیش آیا جہاں نوجوان پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے ،حکام کے مطابق مظاہرین نے ایک قریبی  ٹرمینل سے  مسافر بس  ہائی جیک کر لی اورپولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسے ایک یونیورسٹی کیمپس لے جانا چاہا تو بس پولیس والوں پر چڑھ   گئی۔ سان کرسٹو بال دوہزار چودہ سے حکومت مخالف مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے ان مظاہروں میں اب تک چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔