ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کے کپڑے منرل واٹر سےدھوئے جانے لگے
![ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کے کپڑے منرل واٹر سےدھوئے جانے لگے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/12/women-university-multan.jpg)
ملتان ( 92 نیوز ) سرکاری افسران کی شاہ خرچیوں کی نئی داستان بھی سامنے آگئی ۔ افسران باتھ روم میں بھی منرل واٹر استعمال کرنے لگے ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کپڑے دھونے کیلئے بھی لاکھوں روپے سے خریدے منرل واٹر کا استعمال کرنے لگیں ۔
آڈیٹر جنرل کی جانب سے کارروائی کی سفارش کے باوجود سات ماہ بعد بھی کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔