Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویمن کرکٹ میچ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ویمن کرکٹ میچ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
February 9, 2019
دبئی ( 92 نیوز) ویمن کرکٹ میچ میں پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے ، گرین شرٹس کی جانب سے سدرہ امین 96 اور ندا ڈار 81 بنا کر نمایاں رہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوٹن اورسیلمن نے  2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم  206 رنز بنا کر ہمت ہار گئی ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے مکلین 82 رنز بنا کر نمایاں رہی ، پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار اور ثنا میر نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہ وگئی ہے ، سیریز کا  فیصلہ کن میچ  11فروری کو کھیلا جائیگا۔