Wednesday, October 5, 2022

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست
کینبرا (92 نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے شاندارآغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا، پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ گرین شرٹس کے اوپنرز نے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 58 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، جویریہ خان 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ منیبہ علی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بسمہ معروف اور اور ندار ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، بسمہ معروف 35 رنز اور ندا ڈار 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستانی باؤلنگ کے سامنےکھل کر نہ کھیل سکی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی، ویسٹ انڈیز کی طرف  اسٹیفنی ٹیلر اور کیمبل 43 ، 43 رنز بنا کر نمایان رہیں۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔