Wednesday, February 1, 2023

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ،ثنامیر کی گیند بہترین ڈیلوری قرار

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ،ثنامیر کی گیند بہترین ڈیلوری قرار
دبئی ( 92 نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ورلڈ کپ ٹی 20 میں ثنا میر  کی گیند  ٹورنامنٹ کی بہترین گیند قرار پائی ۔  ثنا میر نے اپنی شاندار لیگ بریک سے آئر لینڈ کی  کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ آئی سی سی نے حیران کن ڈلیوری کے لیے ووٹنگ کرائی جس کے بعد ثنا میر کی گیند کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا۔ ثنا میر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعزاز اپنے نام کرنے پر  آئی سی سی اور سپورٹرز کاشکریہ بھی ادا کیا۔