Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویمن ٹی 20 میچ ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی

ویمن ٹی 20 میچ ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی
January 31, 2019
کراچی ( ویب ڈیسک )ویمن ٹی  20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ ویسٹ انڈیز کی کڑیوں نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا  اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کڑیاں صرف 89 رنز بنا کر 18ویں اوور میں آؤٹ ہو گئیں ۔کوئی بھی کھلاڑی ٹک کر نہ کھیل پائی ۔ اوپنر جویریہ خان اور کپتان بسمہ معروف کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی ۔ جویریہ خان نے 19 کپتان بسمہ معروف نے 38 رنز بنائے ۔ اوپنر سدرہ امین 2،عمائمہ سہیل 3،ارم جاوید 7،عالیہ ریاض 6، ندا ڈار اور ثنا میر 2،2 ،ایمان انور 4 رنز بنا کر چلتی بنیں جب کہ وکٹ کیپر سدرہ نواز بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئیں ۔ اس سے قبل  ویسٹ انڈیز  نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  160 رنز بنائے تھے ۔اوپنر کیسیا نائٹ صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں ۔  وہ ناشرہ سندھو کی گیند پر ایمان انور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں ۔ کیسیا کے کچھ دیر بعد ہی ٹاپ آرڈر شمین کیمپ بیلے بھی چلتی بنیں ، انہوں نے 15 گیندوں پر چار اسکور بنائے، وہ رن آؤٹ ہوئیں ۔ اوپنر ڈینڈرا نے ڈوتین نے ٹاپ آرڈر چیدائین نیشن کیساتھ مل کر  پاکستانی کڑیوں کو خوب تگنی کا ناچ نچایا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے  ففٹیز اسکور کیں ۔ اوپنر  ڈینڈرا نے ناقابل شکست 90 رنز بنائے ، ان کی اننگز 4 چھکوں اور 8 چوکوں سے مزین تھی ۔ ٹاپ آرڈر  نیشن نے 50 رنز  کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،  انہوں نے  چھ بار گیند کو باؤنڈری سےباہر پھینکا جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے کوئی باؤلر خاطر خواہ کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔  کپتان بسمعہ معروف کو ایک اوور میں 10 ، عالیہ ریاض کو تین اوورز میں  35 ،ثنا میر کو 4اوورز میں 32 ، ایمان انور کو 4اوورز میں  31  اسکور پڑا جب کہ  مذکورہ تمام باؤلرز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکیں ۔ ناشرہ سندھو نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔ مہمان ٹیم کی  باگ ڈور میریسا اگیولیریا  سنبھالے ہوئی ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کی قیادت  بسمہ معروف کر رہی ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم  15 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ، سیریز کا دوسرا میچ یکم فروری جبکہ تیسرا  تین فروری کو  ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں  کھیلا جائے گا۔