ویمن ٹی 20ایشیا کپ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی
کوالالمپور( 92 نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 23رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکن ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،قومی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر136رنز بنائے۔
گرین کیپس کی جانب سے کپتان بسمعہ معروف 60رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔
سری لنکن ٹیم 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 113 رنز بنا سکی اور پاکستان نے 23 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ میزبان ٹیم ملائیشیا سے کھیلے گی۔