Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویمن ٹیم کومزید سہولتیں اور کوچنگ سٹاف مہیاکیاجائے: ثناء میر

ویمن ٹیم کومزید سہولتیں اور کوچنگ سٹاف مہیاکیاجائے: ثناء میر
March 29, 2016
لاہور(92نیوز)ویمن کرکٹ ٹیم بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی  کپتان ثناءمیرکہتی ہیں اتحاد کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کیں ، انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے مزید سہولتوں اور ٹریننگ اسٹاف کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دینے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے سکس ڈبل ٹو کے ذریعے لاہور پہنچی  ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثناءمیر نےکہا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیا کی بہترین ٹیموں سے مقابلہ کیا،،انہوں نے کرکٹ بورڈ سے ویمن ٹیم کومزید  سہولتیں فراہم کرتے ہوئےمطالبہ کیا اور کہا کہ ویمن  ٹیم کو بھی بیٹنگ کوچ ملنا چایئے۔ ثناء میر نےکہا کہ ویمن ٹیم  کے اندر مکمل اتحاد ہے اور یہ ان کی کامیابی کی اہم وجہ ہے ۔ قومی ٹیم کی کپتان نےسانحہ لاہور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعہ پر پوری ٹیم افسردہ ہے ۔