Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا

ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا
October 6, 2015
کراچی(92نیوز)گرین شرٹس نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا کپتاں ثنا میر نے کامیابی کو شہدا کے نام کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان وومن ٹیم نے میدان مار لیا ٹی ٹوئینٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تئیس رنز بنائے جو پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کا کم ترین اسکور تھا پاکستان کی طرف سے انعم امین نے سات رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں گرین شرٹس نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پرانتالیسویں اوور میں  حاصل کر لیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد تھے   گورنر سندھ نے  جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی جبکہ پلئر آف سیریز کا ایوارڈ بسمہ معروف کو دیا گیا۔ گورنر سندھ نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے،کپتا ن  ثنا میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا اور اپنی جیت کو شہدا کے نام کرتے ہیں۔ بنگلہ دیشی کپتان نے بھی حکومت پاکستان اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔