Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویمن ورلڈ کپ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آپس میں ٹکرائیں گی

ویمن ورلڈ کپ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آپس میں ٹکرائیں گی
July 7, 2017

ڈربن (ویب ڈیسک)ویمن ورلڈ کپ میں گرین شرٹس جیت کو ترس گئیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی۔ سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوانے کے لیے قومی ٹیم کو اگلے میچز میں لازمی فتوحات درکار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ناکامیاں جونک بن کر گرین شرٹس سے چمٹ گئیں ، پاکستان کی ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ نے قومی ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات کم کر دیئے،مسلسل شکستوں نے قومی ٹیم کو کرویا مرو کی صورتحال سے دو چار کر دیا۔ پاکستانی ٹیم اپنے اگلے امتحان میں کل نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی ،ہار کی صورت میں گرین شرٹس کو وطن واپسی کاپروانہ ملےگا۔ ثنامیرالیون نے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے کمر کس لی۔

قومی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں چار میچز کھیلے ایک مقابلے میں بھی فتح کاجھنڈانہ گاڑپائی،،جنوبی افریقہ ،بھارت،آسٹریلیا اور انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

پاکستان کو ایونٹ میں رہنے کے لیے کیویز ،،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف لازمی میدان مارنا ہوگا،،پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں توگرین شرٹس بغیر کسی پوائنٹ کے ساتویں پوزیشن پر موجود ہے ،،آسٹریلیا کا8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔