Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویمن ورلڈ کپ ، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنےکیلئے بھارتی چیلنج درپیش

ویمن ورلڈ کپ ، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنےکیلئے بھارتی چیلنج درپیش
July 1, 2017

لندن(سپورٹس ڈیسک)سیمی فائنل میں جانا ہے تو بھارت کو ہرانا ہے ،،آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل  آپس میں ٹکرائیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق سیمی فائنل میں جا نا ہے تو بھارت کو ہرانا ہے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا ایک اور امتحان،،گرین شرٹس اور بھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی  میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک دو دو میچز کھیلے ،،بھارت نے اپنے دو میچز میں فتح سمیٹی ،پاکستان کو پہلے  دونوں مقابلوں  میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا،،جنو بی افریقہ نے پاکستان کو تین وکٹ سے جبکہ انگلش ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت  107 رنز سے ہرایا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان بغیر کسی پوائنٹ کےآخری پوزیشن پر موجود ہے قومی کپتان ثنا میر بھارت کیخلاف  اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آج تک میگا ایونٹ اپنے نام نہیں کر سکے آسٹریلیا نے سب سے زیاہ چھ بار ورلڈ کپ جیتا۔